• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فوڈ ڈے ،ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سیمینار،علمی مقابلوں کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر سیمینار اور علمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی( تمغہ امتیاز)اور پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان بختاور تنویر شیخ نے افتتاح کیا۔ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع قوم کے مستقبل کے لئے غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم اقدامات کے تھیم پر طلباء نے مختلف قسم کے پوسٹرز اور فوڈ پروڈکٹس بنائے اور پوسٹر رائٹنگ میں بھی حصہ لیا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پریزیڈنٹ میاں بختاور تنویر شیخ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کی بڑھتے ہوئے ٹرینڈ میں زراعت کو بھی شامل کرنا ہوگا تاکہ ہم بہتر طریقے سے زراعت کے مسائل کو حل کر سکیں اور خوراک کی کمی کو بھی پورا کر سکیں۔
ملتان سے مزید