• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سپائن ڈے،ورزش کو معمول بناکر سرجری سے بچ سکتے ہیں، ڈاکٹر محمود احمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ورلڈ سپائن ڈے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سپائن سرجن ڈاکٹر محمود احمد نے کہا کہ ایک چھوٹی سی سرجری کے بعد مریض کمر اور ٹانگوں کے درد سے نجات پا سکتے ہیں، ہر درد کا علاج سرجری نہیں چند ورزشوں کو زندگی کا معمول بناکر یا پھر غذا کو صحت مند بناکر ہم سرجری سے بھی بچ سکتے ہیں ۔ اس موقع پر زاہد محمود ، ڈاکٹر عدیل احمد ، محمد عقیل ، نعیم احمد ، محمد نعمان ودیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید