• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی کیلئے لاجسٹک سپورٹ ترجیحی بنیادوں پرفراہم کی جائیں،صوبائی وزراء

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزرائے صحت نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے لاجیسٹک سپورٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس منعقدہوا صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔
لاہور سے مزید