لاہور(خبرنگار) پنجاب بھر میں انٹر میڈیٹ پارٹ ون2025 کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان گذشتہ روز ہو گیا۔ سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان گذشتہ روز کنٹرولرامتحانات لاہور بورڈ توصیف الرحمان اور سیکرٹری رضوان نذیر نے کیا۔ رواں سال ایک لاکھ 72 ہزار امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد رہا جبکہ تقریباً 79 ہزار 500 امیدوار فیل ہو گئے۔ تمام طلبا اپنے نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹر پارٹ ون کے رزلٹ کارڈ تمام امیدوار آن لائن ویب سائٹ سے حاصل کرسکتےہیں۔