• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام، شیخوپورہ میں مزید 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی تقریب شیخوپورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اراکین صوبائی اسمبلی رانا حسن ریاض، پیر اشرف رسول، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، سیاسی و سماجی رہنماوں اور دولہا دلہن کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 142مسلم اور 8عیسائی نوبیاہتے جوڑوں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور دیگر وزراء نے نوبیاہتا جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔
لاہور سے مزید