• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کے عوام کیلئے نقصان دہ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے میڈیا اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کشیدگی ختم کرے، امریکہ و انڈیا کے لیے پاک افغان کشیدگی فائدہ مند اور خطہ کے دیگر تمام ممالک اور دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے عوام کے لیے بڑی نقصان دہ اور تباہ کُن ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی اور جارحیت کے مقابلہ میں قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان اور افغانستان کے لیے امن، استحکام اور مضبوط نظریاتی اور سفارتی تعلقات ہی خیر کا راستہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما آغا سراج دُرانی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے لواحقین اور پارٹی رہنماؤں کے لیے غم کے جذبات کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید