لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ پولیو مرض سے نجات بچوں کی نہیں والدین کی ذمہ داری ہے۔کمشنر مریم خان نے لاہور میں جاری انسداد پولیو مہم کارکردگی و جائزہ کے حوالے سے پرانی انارکلی و اردگرد ایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ لاہور و پولیو ٹیم انچارجز نے بریفنگ دی۔