• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا مسجد الحرام کے قریب عظیم الشان ترقیاتی منصوبے کا اعلان

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب ایک عظیم الشان ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 9 لاکھ مزید نمازیوں کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی، ساتھ ہی زائرین کے لیے رہائشی اور مہمان داری کی جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ منصوبہ تقریباً تین ہزار ایکڑ رقبے پر محیط ،مسجد کی گنجائش بڑھ کر 20 لاکھ نمازیوں تک پہنچ گئی۔ سعودی حکومت کے مطابق صرف 2019 میں حج و عمرہ سے 12 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔کنگ سلمان گیٹ کے نام سے موسوم یہ منصوبہ اسلام کے مقدس ترین مقام کے پہلو میں واقع کئی بلند و بالا عمارتوں پر مشتمل ایک مخلوط استعمالی مرکز ہوگا جو مکہ کی روایتی اسلامی طرزِ تعمیر کو جدید سہولتوں کے ساتھ جوڑے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منصوبہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ مربع میٹر (3,000 ایکڑ) رقبے پر محیط ہے اور اس میں اندرونی و بیرونی نماز گاہیں شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید