• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں اسرائیلی فٹبال ٹیم کے شائقین پر یورپا لیگ میچ میں آنے پر پابندی

کراچی (نیوز ڈیسک)برمنگھم میں اسرائیلی فٹبال ٹیم کے شائقین پر یورپا لیگ میچ میں آنے پر پابندی لگادی گئی۔ فلسطین میں نسل کشی کے الزامات کے بعد اسرائیلی ٹیموں پر بین الاقوامی پابندی کی مہم زور پکڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اگلے ماہ ہونے والے یورپا لیگ میچ میں اسرائیلی فٹبال کلب مکآبی تل ابیب کے شائقین کو شرکت سے روک دیا گیا ہے۔یہ میچ ایسٹن ولا کے اسٹیڈیم ولا پارک میں 6 نومبر کو کھیلا جانا ہے، تاہم مقامی سیفٹی ایڈوائزری گروپ (SAG) اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی فینز کی شرکت پر پابندی لگا دی۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال ایمسٹرڈیم میں مکآبی تل ابیب کے فینز اور فلسطینی حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں، نفرت انگیز نعروں اور املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد درجنوں افراد گرفتار ہوئے تھے، اسی بنیاد پر میچ کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید