• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی معاہدے میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے کردار پر سوالات

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ بندی معاہدے میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے کردار پر سوالات، سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود مذاکرات میں مرکزی کردار ادا کیا، ممکنہ تعمیرِ نو منصوبوں میں ان کے مالی فائدے کا امکان، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مفادات کے شدید تصادم کی مثال اور امریکی خارجہ پالیسی کے اخلاقی اصولوں پر سنگین سوالات اٹھائیگا۔ گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر غزہ میں جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کے مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں، حالانکہ ان کا وائٹ ہاؤس سے کوئی باضابطہ تعلق نہیں۔ کُشنر کی شمولیت نے تنازعِ مفادات کے خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ وہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی ممکنہ تعمیرِ نو منصوبے سے بڑے مالی فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ تل ابیب میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کُشنر نے جنگ کے متاثرین اور مغوی خاندانوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور ٹرمپ کی سفارتی کامیابی کو سراہا۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر کُشنر کے ذاتی کاروباری مفادات غزہ کی ترقیاتی پالیسیوں سے جڑ گئے تو یہ امریکی خارجہ پالیسی کے اخلاقی اصولوں پر سنگین سوالات اٹھائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید