مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیل میں انتہا پسند سیاسی قیادت نے حماس پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور اسرائیلی سیکورٹی کونسل کے سابق رکن بینی گینسٹر نے کہا کہ فوجی آپریشن کے لیے اسرائیل کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔ سابق وزیراعظم نفتالی بینٹ نے کہا کہ حماس نے غزہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، اسے تباہ کردینا چاہیے۔