نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی انتہا پسندی،کرناٹک کے ریاستی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا مطا لبہ کیا تھا۔ کانگریس وزیر پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں آر ایس ایس کا ایک غنڈہ جان سے مارنے کی دھمکیا ں دے رہا تھا۔