• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے ایران کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)روس نے ایران کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان کر دیا،ترجمان کریملن کے مطابق ایران ہمارا شراکت دار ہے تعلقات تیزی سےترقی کر رہے ہیں روس ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کے فروغ کیلئے تیار ہے۔ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک ایران پر جوہری مذاکرات میں حد سے زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روسی صدر کے ایلچی آج ایرانی قومی سلامتی مشیرعلی لاریجانی سےملاقات کریں گے گزشتہ ہفتے لاریجانی نے ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات میں خامنہ ای کا پیغام پہنچایا تھا۔روس اور ایران کے صدور نے جنوری میں اسٹریٹیجک شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا۔روس نے ایران پر معاشی پابندیوں کے فیصلے کو غیرقانونی اور اشتعال انگیز قرار دیدیا ہے، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے اقدامات کشیدگی میں اضافے کا باعث ہیں۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقدامات سفارتکاری سے متعلق نہیں صرف تناؤ بڑھاتے ہیں، ایران پر دوبارہ پابندیاں ناقابل تلافی نتائج دے سکتی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید