• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: لگژری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مگرمچھ گھس آیا، سیاح پرسکون

سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کے ایک لگژری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں ایک مگرمچھ گھس آیا، تاہم قریب موجود مہمانوں میں سے کوئی خوفزدہ ہوا نہ افراتفری پھیلی ،محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کی آمد تک سوئمنگ پول گھیرے میں رکھا گیا، علاقے میں انتباہی نشانات لگادیئے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مگرمچھ پورٹ ڈگلس کے شیراٹن گرینڈ میراژ ریزورٹ کے تالاب کی تہہ میں لیٹا ہوا نظر آیا۔ٹک ٹاک صارف لیزا کیلر نے اس ویڈیو میں مگرمچھ کی نشاندھی کرتےہوئےکہاکہ میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتی لیکن ہوٹل کے تالاب میں ایک مگرمچھ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید