• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کے ایک ٹیسٹ سے 50 سے زائد اقسام کے سرطان کی شناخت ممکن

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) خون کے ایک ٹیسٹ سے 50سے زائد اقسام کے سرطان کی شناخت ممکن ہوگئی،تفصیلات کے مطابق شمالی امریکا میں ہونے والی ایک بڑی تحقیق میں خون کے ٹیسٹ کے ذریعے 50سے زائد اقسام کے کینسر کی تشخیص کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، جس سے کینسر کی ابتدائی اور تیز تر تشخیص کی نئی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔یہ آزمائشی تحقیق امریکا اور کینیڈا کے 25ہزار بالغ افراد پر ایک سال تک جاری رہی، نتائج کے مطابق یہ ٹیسٹ ان کینسر اقسام کی بھی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہا جن کے لیے فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں، جس میں اوورئین، جگر، معدہ، مثانہ اور لبلبے (Pancreas) کے کینسر شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید