ملاکنڈ،درگئی،سخاکوٹ(نمائندگان جنگ) سوات ایکسپریس وے ٹنل 3کے قریب ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 17افراد جان بحق جبکہ7افراد زخمی زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جاں بحق اور زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاگیا مرنےوالوں میں دس بچے،چار خواتین، اور تین مرد شامل ہیں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ فیاض خان کے مطابق افسوناک واقع رات تین بجے ضلع مالاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری سوات ایکسپریس وئے ٹنل 3 کے قریب پیش ایا جہاں پر بدقسمت خانہ بدوش خاندان سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ کر گہری کھائی میں جاگرا۔ جاں بحق ہونے والے میں دس بچے،چار خواتین،اور تین مرد شامل ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں۔