کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی)کے کنٹری ہیڈ ضرار جمالی نے کہا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی کی پالیسی ، ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح ہے۔ریکوڈک پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرے گا اور بلوچستان کی ترقی کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ نہ صرف خطے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ علاقائی معیشت کو فروغ دے گا اور سماجی ترقی کے پروگراموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے مقامی کمیونٹی کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔