کراچی (جنگ نیوز) جیو کی فلم ”دیمک“ نے پاکستان کے بعد امریکا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں ہیلووین کے موقع پر فلم کا ریڈ کارپٹ ہوا جہاں اس فلم کی کہانی نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔ فلم کی شاندار اسکرینگ ایونٹ کے موقع پر پاکستانی، انڈین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار لیجنڈ اداکار فیصل قریشی، اداکارہ سونیا حسین، ہدایتکار رافع راشدی، پروڈیوسر سید مراد علی، اداکار اعجاز اسلم، عدنان صدیقی اور محب مرزا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے مرکزی کردار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جیسے پاکستان میں فلم کو بے پناہ مقبولیت ملی۔اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ دیمک امریکا بھر میں 17 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔یہ فلم صرف ایک ہارر کہانی نہیں بلکہ فن، ثقافت اور جدت کو یکجا کرنے والی کاوش ہے، جس نے پاکستانی سینما کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔