• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر ریسٹ ہاؤس گالم گلوچ کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر گیسٹ ہائوس میں گالم گلوچ کا معاملہ سینٹ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا  ,چیئرمین کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کے ریمارکس پر شدید برہم، عہدے سے ہٹانے کی ہدایت، جوائنٹ سیکرٹری کی معذرت، میں بھی معافی مانگتا ہوں، وفاقی وزیر خالد مگسی، معاملہ ختم کرا دیا گیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی کامل علی آغا چیئرمین پی سی ایس آئی آر کیخلاف جوائنٹ سیکرٹری ( ایڈمن) وزارت آئی ٹی کے ریمارکس پر شدید برہم ہو گئے اور جوائنٹ سیکرٹری سے کہا کہ میرے سامنے غنڈہ گردی نہ کرنا، عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کر دی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آئے اور معاملے پر معذرت کر لی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی طرف سے بار بار معذرت کرنے پر کمیٹی میں ہی معاملہ ختم کرا دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید