• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، کسٹمز کمیونیکیشنز ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا، عوامی روابط کے فروغ کا نیا قدم

اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز کے لیے ایک نئی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا مقصد عوامی روابط، میڈیا تعلقات اور ادارے کے مواصلاتی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ اسلام آباد میں قائم یہ ڈائریکٹوریٹ پورے ملک میں دائرہ اختیار رکھے گی اور اس کا بنیادی ہدف اسٹریٹجک کمیونیکیشن، بحرانوں کے دوران معلوماتی ردعمل، اور غلط معلومات کے انسداد کے لیے مربوط پالیسی ترتیب دینا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید