کراچی (اسٹاف رپورٹر) مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا کے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اور علماءدانشمندانہ فیصلے کریں،سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے،معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہےیہ بات انھوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی کہی ،قبل ازیں ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے ہمراہ سانحہ مرید کے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازع میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی ، مفتی منیب نےمزید کہا کہ رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے