• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آزادیِ اظہارِ رائے اور ذمہ دار صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادیِ اظہارِ رائے اور ذمہ دار صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے،میڈیا اور حکومت کا تعلق شراکت داری کا ہے، تصادم کا نہیں،ہم صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،انھوں نے ان خیا لا ت انفارمیشن اکیڈمی اسلام آباد میں اپینک کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ کا اپینک کے نومنتخب چئیرمین محمد صدیق انظر سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے عہدے کا حلف لیا اورصحافیوں کے حقوق کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، تقریب میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹرمحمد طلحہ محمود،عرب ملک سیریا کے سفیر Dr. Ramez Alrace، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی عمرانہ وزیر،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل/ پی آئی اومبشرحسن، ڈائریکٹرخواجہ معاذ،ڈائریکٹر زوبیہ،ڈائریکٹر فیڈرل ہاوسنگ فاونڈیشن عمرسیال،پی ایف یو جے (دستور)کے صدر حاجی محمد نوازرضا،پی ایف یوجے(ورکر) کی صدر ڈاکٹرسعدیہ کمال،پی ایف یوجے (رانا عظیم)کی نائب صدرفرحت فاطمہ،نایاب لیب کے سی ای او ڈاکٹر ظہیرالدین شیخ سمیت اہم سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔
ملک بھر سے سے مزید