اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزرائے خزانہ و نیشنل فوڈ سیکورٹی کو تیسرا خط تحریر کر دیا ہے جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ شوگر انڈسٹری ایف بی آر کے ایس-ٹریک پورٹل کی بندش کے ذریعے چینی کی فروخت روکنے کے خلاف بار بار احتجاج کر رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں بہت سے خطوط لکھے گئے جن میں درخواست کی گئی کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت کرے اور ایف بی آر کو پورٹل کو بلاک نہ کرنے اور تمام پابندیاں ہٹانے کی ہدایات جاری کرے تاکہ شوگر ملز سے مارکیٹ میں چینی کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔