اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز میں خطرناک اضافہ، صرف نو ماہ میں 10ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔وبا پر قابو پانے کیلئے فوری ٹیسٹنگ، بہتر نگرانی اور انفیکشن کنٹرول اقدامات ناگزیر ہیں، حکام ،محکمہ صحت کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 10,000 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال کے 13,001 کیسز کے مقابلے میں یہ تشویشناک اضافہ ہے۔