کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 26ء کے دوران حقیقی جی ڈی پی نمو 3.25 سے 4.25 فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے‘سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے بار بار پیش آنے والے واقعات‘ ٹیکس کی بلند شرحیں‘پیچیدہ ٹیکس قوانین و ضوابط‘لاجسٹک رکاوٹیں‘ غیر ضروری بوجھل ضوابط اور امن و امان کی مشکل صورتِ حال نے وقت کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو متاثر کیا ہے‘مہنگائی مالی سال 24ء کے 23.4 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 25ء میں آٹھ برسوں کی کم ترین سطح 4.5 فیصد پر آ گئیتاہم سیلاب کی وجہ سے غذائی اجناس کی قلت ، غذائی مہنگائی پر عارضی اثرات مرتب کرسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے مالیاتی یکجائی کی کوششوں کے تسلسل کی وجہ سے مالیاتی خسارہ کم ہو کر مالی سال 25ء میں نو برسوں کی کم ترین سطح پر آ گیا۔