• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں غربت آج بھی ایک زندہ حقیقت ہے جو ہر موڑ، ہر چوراہے پر کسی نہ کسی صورت میں نظر آ ہی جاتی ہے۔

پاکستان کے کروڑوں محنت کشوں کے ہاتھوں کی لکیروں میں پسینہ ہے مگر اِن کے دسترخوان خالی ہیں۔

پاکستان میں غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد تقریباً 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ برس یہ شرح 39 فیصد تھی، مہنگائی، بے روزگاری اور کم آمدنی نے عام آدمی کی زندگی کو دن بدن مشکل بنا دیا ہے۔

غربت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ریاست، سماج اور افراد اپنا کردار ادا کریں کیونکہ تبدیلی صرف نعرے سے نہیں، عمل سے آتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید