• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی کی اعلیٰ سطح اجلاس میں غیر حاضری سیاسی اسٹنٹ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کےپی کی اعلیٰ سطح اجلاس میں غیرحاضری سیاسی اسٹنٹ ہے، میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ میں سے صرف سہیل آفریدی اجلاس میں موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی، انہوں نے کہا اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجود تھی، عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں افغان پناہ گزینوں اور ان کی واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت نہ کر کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری تھی۔

اہم خبریں سے مزید