راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جیز ،اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال ،سکیورٹی اقدامات اور ٹریفک کے نظام کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنائیں اور باہمی تعاون کے ذریعے ٹیم ورک کریں،فرائض منصبی میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لیس کیا جائے ،شہر میں موثر نگرانی کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنانے کے ساتھ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے، غیر ملکی مہمانوں ،وفود کی آمدورفت اور رش آورز کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کو متابادل راستوں کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے۔