• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک قتل ، ایک موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ1موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑ ھ گئے ، پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ہیں اور مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ موٹر سائیکل حادثے کا پہلا واقعہ تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے شریف ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں 20 سالہ محمد احمد رضا کار نمبر ایل ای 9236 کے ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے متوفی کے چچا ارشد محمود کی مدعیت میں قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے حبیب کالونی میں کرایہ داروں کو ملنے کیلئے گھر میں داخل ہونے والے عرفان سجاد کو کرایہ دار محمد یاسر کے بیٹے علی اور بھتیجے حسنین نے ملائکہ اور زینب کے ساتھ ملکر عرفان سجاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی عرفان خان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول اپنے کرایہ داروں کے گھر جاتا رہتا تھا جس کا ان کے نوجوان بچے برا مناتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید