• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ اور بیمار مرغیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 5سو کلو مرغیاں تلف

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے مردہ اور بیمار مرغیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 500 کلو مرغیاں تلف کردیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر باغ سردارں میں چکن سپلائی کرنے والی گاڑی کو پکڑ ا جس میں 400 کلو مردہ مرغیاں موجود تھیں جنھیں تلف کردیا گیا۔ مردہ مرغیوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا ۔گاڑی مالک کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کراکرایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ چوا سیداں شاہ میں موجود چکن شاپ پر چھاپہ کے دوران100 کلو ناقص اور بیمار مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا ۔ باسی چکن رکھنے پردوکاندار کو 50 ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید