• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں دو دشیزاؤں سمیت پانچ افراداغواکر لیا گیا

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی میں دو دشیزاؤں سمیت پانچ افراد کو اغوا کر لیا گیاہے،راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے ٹھوک بنارس کے رہائشی60 سالہ شخص کوملتان جاتے ہوئے راستے میں اغوا کر لیا گیا ،مغوی کے بھائی محمد صدیق ٹھونے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بڑا بھائی، ملتان سائیڈ پر جا رہا تھا کہ کچھ دیر بعد اسی کے موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں مغوی نے بتایا کہ “ہم اغوا ہو گئے ہیں ۔پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سکس روڈ سے کرامت شاہ کے 24 سالہ بھتیجے عرفان شاہ کو اغو ا کر لیا گیا جبکہ تھانہ مورگاہ کے علاقے ڈیفنس روڈ سے چار سالہ ریحان کو اغوا کر لیا گیا ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں واقع زرعی یونیورسٹی کی 18 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تھانہ چونترہ کے علاقے لڑوا سے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔ مغویہ کی والدہ نے دانش قلب عباس ،تیمور اور محمد سمیع پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید