• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسٹ میں عالمی شمال اور عالمی جنوب کے تعلقات میں توازن چیلنجز اور مواقع" سمپوزیم 2025 اختتام پذیر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس میں "عالمی شمال اور عالمی جنوب کے تعلقات میں توازن  چیلنجز اور مواقع" کے موضوع پر منعقد ہونے والا دو روزہ "اسلام آباد سمپوزیم 2025" اختتام پذیر ہوگیا۔ تقریب میں علاقائی و عالمی تنازعات، ٹیکنالوجی تک رسائی، ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے کی تیاری، پاک۔چین تعلقات اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ریاستوں کے احتساب جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز ملٹری) تھے۔
اسلام آباد سے مزید