اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتارکر لیا ہے، زیر حراست شخص سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل و رقم 32 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔