• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا دو فرار پولیس مقابلہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 2 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے،ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکر لیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل امجد حسین کو لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ملزمان جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد سے مزید