کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ سماجی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں، انسانیت کی خدمت دراصل عبادت کے مترادف ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہورائزن سوشل ویلفیئر کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اگر مثبت سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں حصہ لے تو معاشرہ خوشحال اور مضبوط ہوتا ہے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان بھائی چارے، دوستی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے خانہ فرہنگ ایران ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا مقررین نے کہا کہ ہورائزن سوشل ویلفیئر جیسی تنظیمیں معاشرے میں امید، خدمت اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرتی مسائل کے حل اور محروم طبقوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے آخر میں نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔