• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت امن و امان کی بحالی اور روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی نصیرآباد کا ریجنل اجلاس زیر صدارت ریجنل سیکرٹری عبدالرسول بلوچ بیاد شہید اکبر بلوچ ڈیرہ مراد جمالی میں ہوامہمان خصوصی صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی ایڈووکیٹ اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان چیئرمین میراں بخش بلوچ تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 نومبر کو نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یار میں ورکرز کانفرنس منعقد ہوگی نومبر میں شہید اکبر بلوچ کی برسی منائی جائے گی اجلاس میں نیاز بلوچ کو نیشنل پارٹی نصیرآباد کا ریجنل سوشل میڈیا سیکرٹری منتخب کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز حئی ایڈووکیٹ ، میراں بخش بلوچ ، عبدالرسول بلوچ ، رستم خان کھوسہ ، جاگن خان مغیری ، عبدالحکیم بلوچ ، نواز بلیدی ، راوت خان بلوچ ، صالح مگسی ، تاج بلوچ ، شریف ابڑو ، رحمت بلوچ ، دلدار بلوچ و دیگر نے کہا کہ بلوچستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہےصوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہےغیرجمہوری قوتیں مسلط کی گئی ہیں جو بلوچستان کے وسائل کی سودے بازی کررہے ہیں جبکہ حقیقی جمہوری جماعتوں کو دیوار سے لگایا گیا ہے حکومت امن و امان کی بحالی اور روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
کوئٹہ سے مزید