• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈی سی کوہلو

کوہلو ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع میں صحت عامہ کی صورتحال، طبی سہولیات کی فراہمی اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کے مختلف علاقوں میں صحت کی سہولیات، بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی، درپیش مسائل اور اپنے فیلڈ دوروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ جو طبی عملہ اپنے فرائض سے غفلت برت رہا ہے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی بشمول تنخواہوں میں بھاری کٹوتی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کے مراکز کو فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کے لیے طویل سفر نہ کرنا پڑے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ نظام میں مزید بہتری لائیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مری، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر اصغر مری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب الرحمٰن کاکڑ، ای پی آئی کے میر کلیم، ایس او پی پی ایچ آئی جہانگیر مری اور دیگر شریک تھے۔
کوئٹہ سے مزید