• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولید صالح بلوچ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے،علی مددجتک

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے پنجگور میں رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ نہ صرف ایک خاندان کے لیے سانحہ ہے بلکہ پورے بلوچستان کے امن کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی و قبائلی اختلافات کی بنیاد پر اس طرح کے قتل کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں حکومت بلوچستان، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دیں۔
کوئٹہ سے مزید