کوئٹہ /لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے فضیل اصغر سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ والدین کی جدائی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ فضیل اصغر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔