• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،جماعتی امورپرغوروخوض

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالمالک ہوا ، جس میں جماعتی امور پر تفصیلی غورو خوض کیا اور تمام ضلعی جماعتوں کو ہدایت کی گئی کہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں نیز ہر ضلع اپنی سطح پر تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کا اہتمام کرئے ۔ اجلاس میں 25 اور 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک نے کہا کہ رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کی فکر ہمارے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے ہمیشہ قوم کی صحیح رہنمائی کی ، آج جن مشکل حالات سے خطہ دوچار ہے ان تمام حالات کی انہوں نے اس وقت نشاندہی کی تھی جب یہاں کے لوگ حالات کی رو میں بہہ کر جذبات اور خواہشات کی بنیاد پر صحیح اور غلط کا تعین کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے تمام ذمہ داران اور اضلاع کی جماعتیں جماعت کو منظم اور فعال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ہر سطح کی ذمہ داری مکمل دیانت کے ساتھ انجام دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید