• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میرے والد کی بازیابی یقینی بنائے ،غلام فاروق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر 24 سال قبل لاپتہ علی اصغر کے بیٹے غلام فاروق نے کہا ہے کہ میرے والد ایک سیاسی کارکن تھے انکی بازیابی کیلئے انصاف کے ہر دروازے پر دستک دی لیکن بازیابی ممکن نہیں ہوسکی حکومت میرے والد کی بازیابی یقینی بنائے اگر وہ اس دنیا میں نہیں رہے تو بھی ہمیں بتایا جائے یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں غلام فاروق نے کہا کہ میرے والد علی اصغر بنگلزئی 18 اکتوبر 2001 کو ڈگری کالج کوئٹہ کے سامنے سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید