• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن کاہر نیک عمل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلیے ہونا چاہیئے، عبدالقدیر اعوان

کوئٹہ( پ ر) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے اجکس کینڈا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مومن کوئی بھی نیک عمل کرے نیت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہونی چاہیئےاللہ کریم فرماتے ہیں کہ ایمان والوں کے سامنے جب میری آیات پڑھی جاتی ہیں تو ان کے ایمان تقویت پاتے ہیں اور ان کے دل ڈر جاتے ہیں تو یہ کیفیات بھی دل سے متعلق ہیں جب دلوں میں نور ایمان ہوگا اس میں خلوص ہوگا پھر اس کے فیصلے بھی اللہ کی رضا کے مطابق ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہماری عبادات کا دارومدار بھی نیت پر ہے اور نیت دل کا فعل ہے روز محشر ایسا انصاف ہو گا کہ تمام اعمال نیت پر پرکھے جائیں گے کہ کسی بھی عمل کے پیچھے دلی ارادہ کیا تھا اس لیے دلوں کی صفائی کا نسخہ بھی نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرما دیا کہ ہر چیز کا زنگ اتارنے کے لیے ایک پالش ہوتی ہے اور دلوں کی صفائی کی پالش اللہ کا ذکر ہے شعبہ تصوف میں اللہ اللہ کرایاجاتا ہے جس سے کیفیات محمد رسول اللہ ﷺ نصیب ہوتی ہیں جن سے بندے کا دل خالص ہوتا ہے اور وہ اپنے عمل کو خالص اللہ کے لیے کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید