کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس کی کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر مشترکہ کارروائی، 27گاڑیوں کے چالان کیے گئے یہ کارروائی غیر قانونی لوڈنگ، مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے، اضافی لائٹس لگانے اور بغیر اجازت چلنے پر عمل میں لائی گئی جبکہ پانچ گاڑیوں سے تیز اور اضافی لائٹس اتار دی گئیں مزید 38 شہزور اور بوزر گاڑیوں کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی کہ وہ جلد از جلد پرمٹ حاصل کریں۔