ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو سٹی سب ڈویژن ہارون آبادکی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی۔ 23صارفین کو میٹر ٹمپرڈ، باڈی میں سوراخ کرکے میٹر ریورسنگ کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔ ایکسین ہارون آبادڈویژن ناصر محمود اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ہارون آباد محمدا ختر کی سربراہی میں ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ فتح پور، کھنڈر والی اور چک لبھ سبگھ میں چیکنگ کے دوران 23افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ تمام بجلی چور میٹر ٹمپرنگ اورباڈی میں سوراخ کرکے میٹر ریورسنگ کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 14لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ ٹیموں نے موقع سے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز اور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور ان کے خلاف تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئی ہیں۔