• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازی کرنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری سےنوسربازی کرنے کے الزام میں پولیس نے 11افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو محمد جاوید نے بتایا کہ میرے بھائی کی دکان پر ملزمان بلاول ، بابر ، عارف ، جاوید ، افضل ،آصف وغیرہ آئے اور پیسے بنانے والے مشین فروخت کرنے کا کہا ملزمان نے دھوکہ دہی اور نوسربازی کرتے ہوئے مشین سے پانچ ہزار والا نوٹ نکالا اور بازار میں چلانے کا کہا جو میں نے بازار میں چلا دیا اصلی نوٹ کی طرح دکاندار نے نوٹ رکھ لیا بعد میں پتہ چلا کہ نوٹ جعلی ہیں اور ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید