• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریاں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے کُل پاکستان اجتماع عام کے انتظامی امور کو منظم کرنے، اجتماع کےپیغام اور دعوت کو عام کرنے کے لیے انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ساتھ پلاننگ نشستوں کا آغاز کردیا ہے،بدل دو نظام کے عنوان کے تحت گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع اکیس بائیس تئیس نومبر کو ہوگا۔ جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں ناظمہ اجتماع حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ اجتماع عام گھسے پٹے نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر پرامن تحریک کا سنگ میل ہوگا۔
ملتان سے مزید