ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے تمام ضلعی محکموں کو فوری اور موثرثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کے سدباب کے لیے کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں۔ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر بھر میں واٹر چھڑکاؤ کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ فضائ میں مٹی اور گرد کے ذرات کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی مٹیریل کھلا رکھنے والے ٹھیکیداروں اور دکانداروں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ویگنوں اور بسوں کے خلاف خصوصی ایکشن لیا جائے گا، مٹی اور ریت لے جانے والی غیر محفوظ ٹرالیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔