• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن باڈی تحلیل،نئے الیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے) تحلیل،نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دےدی گئی ،تفصیل کے مطابق سیکرٹری اکیڈمی سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر خاور نوازش نے مراسلہ جاری کیاہے کہ اے ایس اے2024-25 کو مدت پوری ہونے پر تحلیل کر دیا گیا ہے ،آئندہ الیکشن 25-26 کے لیے باہمی مشاورت کے بعد نئی الیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کےچیئرمین ڈاکٹر شکیل احمد جبکہ ممبران میں ڈاکٹر ثروت سلطان، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اختر ،پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد انجینئر وقاص احمد شامل ہیں، پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق بخاری سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ملتان سے مزید