• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر جماعتی انتخابات کی بھرپور مخالفت کرتےہیں ،مفتی عامر محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ غیر جماعتی انتخابات کی بھرپور مخالفت کرتےہیں جمعیت علماءاسلام منظور ہونے والے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو مسترد کرتی ہے ، حکومت پنجاب بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ جے یو آئی ضلع ملتان بہت جلد ملتان میں بلدیاتی بل پر جنوبی پنجاب کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران اعلامیہ میں کیا مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ ہم غیر جماعتی انتخابات کی بھرپور مخالفت کرتےہیں اور پنجاب انتظامیہ ضلع کونسل کو ختم کرکے بیوروکریسی کےذریعے انتظام چلانا چاہتی ہے ۔
ملتان سے مزید