• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جلالپور پیر والا کے نواحی علاقہ چاہ بول والا کے رہائشی اور مہتمم مدرسہ فیض القرآن قاری محمد آصف نے ملک عبدالحمید، ملک اصغر، قاری شبیر، عطاءالرحمن کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موضع ماڑی نون میں واقع مدرسہ فیض القرآن قائم ہے ، اس وقت 50سے زائد طلباءتعلیم حاصل کررہے ہیں ہمارا مدرسہ تنظیم المدارس کی زیرنگرانی چل رہا ہے ہمارے مذہبی نظریات مفتی منیب الرحمن کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہیں گے ان کا کہنا تھا میں تحریک لبیک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
ملتان سے مزید